Homeتازہ تریناسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پرحملہ، 8افراد جاں بحق

اسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پرحملہ، 8افراد جاں بحق

Iran-Consulate-attack-by-israel

اسرائیل کا شام میں ایرانی سفارتخانے پرحملہ، 8افراد جاں بحق

لاہور: (ویب ڈیسک) اسرائیل کا شام کے دارلحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر میزائل حملہ، حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد لوگ زخمی بھی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایران کے سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ بلدیاتی انتخابات: صدر اردوان کو شکست کا سامنا

ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں اسرائیلی حملے کے دوران سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شہدا میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان سرزمین دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بن گئی

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سفارتخانے کے قونصلر سیکشن اور اس جگہ کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں پر سفیر کی رہائش گاہ ہوتی ہے۔

اسرائیلی میزائل حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایران کے قونصل جنرل خانے کا دورہ کیا ہے۔

Share With:
Rate This Article