کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) انڈین ٹیم کے سابق کپتان اور کیپٹن کول کے نام سے مشہور مہندر سنگھ دھونی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

حالیہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے، انہوں نے وکٹ کے پیچھے 300 شکار کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/latest/75229/

کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی کا شمار دنیا کے بہترین کپتانوں اور وکٹ کیپرز میں کیا جاتا ہے انہوں نے ایک بار پھر میدان کرکٹ میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں، اتوار کو آئی پی ایل میں چنٹی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی نے ٹی 20 کے 367 میچز میں اپنے 300 شکار مکمل کیے ہیں، وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والوں میں دوسرا نمبر پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/latest/75210/

یاد رہے کہ آئی پی ایل 2024 کا سیزن شروع ہونے سے پہلے مہندر سنگھ دھونی چنئی سپر کنگز کی کپتانی سے دستبرداد ہوگئے تھے اور ٹیم کی کپتانی رتوراج گیکواڈ کو سونپ دی تھی، چنئی نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 7 بار آئی پی ایل ٹرافی اپنے نام کی ہے۔