لیبیا کشتی حادثہ: انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گجرات سے گرفتار
Image
گجرات:(سنو نیوز) لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی اے گجرات نے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے منیب الرحمن کے والد کی مدعیت میں 6 نامزد انسانی سمگلرز کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان راجہ راحیل اور سفیان کو گرفتار کیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد 2 ملزمان لیبیا میں مقیم ہیں جبکہ دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، دوسری جانب کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے 5 نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ حادثہ کا شکار ہونے والوں میں 22 سالہ حسنین عارف، 37 سالہ انصر محمود، 21 سالہ محمد علی اور دیگر میں منیب الرحمان، مہر ندیم شامل ہیں۔ 9 روز گرزنے کے باوجود جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے لواحقین حکومت پاکستان سے لاشیں پاکستان لانے کی اپیل کررہے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage