
فیصل آباد: (سنو نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ممی ڈیڈی نہیں، اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔ ہم وہ لوگ نہیں جوبلین ٹری، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا کھوکھلا وعدہ کریں۔
فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔ اگرہماری حکومت ختم اورمجھے سزانہ دی جاتی توآج یہاں کوئی شخص بیروزگارنہ ہوتا۔ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے، جب روٹی چار روپے اور چینی پچاس روپے کلو تھی۔ آٹا سستا اور پیٹرول ساٹھ روپے لیٹر تھا۔ فیصل آباد کو میٹرو ہی نہیں ، اورنج لائن بھی دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ فیصل آباد میں اورنج ٹرین بھی بنے گی۔ شہر میں ہر شخص کے پاس روزگار ہونا چاہیے۔ شہباز شریف صاحب 5 سال بعد کوئی بےروزگار نہ ہو۔ فیصل آباد میں۔ موٹر وے بھی بناؤں گا۔
اس موقع پرمیاں محمد شہباز شریف نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کا سمندر نواز شریف کی محبت کاا علان کررہاہے ۔ نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر سمجھا ہے۔ صاف پینے کا پانی ہو یا بچوں کا سکول ، شہر کو سب نواز شریف نے دیا ۔
صد رمسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہر میں بچوں کا ہسپتال بنایا گیا ۔ اگر 8فروری کو نواز شریف کو ووٹ دو گے تو شہر میں ہزاروں لوگوں کو تعلیم ملے گی۔ موقع ملا تو فیصل آباد میں میٹروبنا کر دیں گے۔ نوجوانوں کو عرفہ کریم یونیورسٹی دیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز میاں محمد نواز شریف نے مینگورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں جھوٹ بول کراپنی آخرت خراب نہیں کرسکتا۔ خیبر پختونخوا والو، پہلے آپ کو چکر دیا گیا،اب مجھے چکر نہ دینا۔خیبرپختونخوا کےعوام کی حالت پر ترس آتا ہے۔ ایک شخص نےایک کروڑ نوکریوں اور50لاکھ گھروں کا وعدہ کیاتھا۔ لیکن ووٹ لینے کے بعد اس نے عوام کوکیا دیا؟گھر دیا اور نہ ہی نوکری۔ اس شخص نے عوام کےجذبات کےساتھ کھیلا۔ بتاؤ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھے؟
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں راستے میں ڈھونڈ رہا تھا کہ بلین ٹری سونامی کدھر ہے؟ میں نےایک ایک چیزلکھی ہوئی ہے،پوچھوں گا ضرورایساکیوں کیا؟خیبرپختوانخوا والو!کیوں آپ نےموقع دیاکہ اس شخص نے ملک کواجاڑدیا۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/01/02/2024/election-2024/67626/ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختوانخوا والو!آپ کو سوچنا چاہیےتھا ، نوازشریف آپ کی خدمت کررہا تھا۔ لوگ آپ سےجھوٹ کہہ جاتےتھے، آپ اس جال میں پھنس گئے۔ لیکن میں جھوٹ بول کراپنی آخرت خراب نہیں کرسکتا۔ پہلے آپ کو چکر دیا گیا،آج مجھے چکر نہ دینا۔
اس سے قبل لاہور میں اپنے خطاب میں میاں محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ جج بھی فارغ ہوگیا جو چیف جسٹس بننے والا تھا۔ وہ کیوں گیا؟ کیونکہ دال میں کچھ کالا تھا۔ آپ کے اس پیار، اس عشق کو کیسے بھلا دوں؟کبھی سوچتا ہوں کہ آپ مجھ سے محبت کیوں کرتے ہیں؟یہ ایک ایسا رشتہ ہے کہ جس کا کوئی مول نہیں ہے۔ آپ کی خدمت جو کی ہے، اس کا پیار آپ کی آنکھوں سے دکھائی دیتا ہے۔دل کرتا ہے، آپ پر قربان ہوجائوں۔
لیگی قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ اسی جج نے کہا تھا کہ نواز شریف کے کیس جلدی چلائو تاکہ اس سے جان چھوٹے۔ آج وہ لوگ استعفے دے رہے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ آپ جانتے ہیں ، نواز شریف بے قصور تھا، مجھے جان بوجھ کر سزائیں دی گئیں۔ وہ جج بھی رخصت ہو گیا جس نے کچھ دن بعد چیف جسٹس بننا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سوچ رہا ہوں کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں؟ آپ کی محبتوں کا شکریہ الفاظ میں ادا نہیں کر سکتا۔ مجھے عوام کی محبت پر ناز ہے۔ وہ جج میرے کیسوں پر بیٹھا ہوا تھااور چاہتا تھا مجھے سزا ہوجائے ۔ وہ جج گھر چلا گیا اور آج نوازشریف آپ کے سامنے ہے۔
بعد ازاں مسلم لیگ ن کی چیف کورآرڈینیٹرمریم نواز نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ سب گلیاں اور بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا، جو شرمناک حرکت تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کے قائد میاں نوازشریف کو نااہل کردیا گیا، انہیں اہلیہ کیلئے علاج کےلئے لندن جانا پڑا۔کلثوم نواز کے مقابلے میں بیالیس امیدوار آئے ، جعلی ووٹ ڈالے، شیر کوووٹ نہ ڈالنے دئیے گئے ، اس دن بھی نوازشریف کی لاج رکھی جس پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بچہ ٹی وی پر کہتا ہے جب نوازشریف آتا ہے تو آٹا سستا ہوتا ہے۔یہ وہ حلقہ ہے مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا ، اب ووٹ کی پرچی نہیں مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ یہ فیصلہ ذمہ داری سے کرنا ہے۔ نوازشریف کا مقابلہ نو مئی والوں سے ہے، ہم اٹھائیس مئی والے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage