دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
Image
کراچی:(سنو نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا تیزی پر آغاز دیکھا گیا، 100 انڈیکس 625 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور کرگیا، انڈیکس 65 ہزار 287 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز نئے سال کے پہلے ہی دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، سٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد 63 ہزار کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی تھی، گذشتہ روز 100 انڈیکس 64662 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ گذشتہ سال 2023 میں جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا وہاں دوسری جانب ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا تاہم مجموعی طور پر سال 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 30 دسمبر 2022 کو انٹر بینک میں ڈالر 226.43 روپے تھا، سال 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/01/01/2024/business/62463/ خیال رہے کہ گذشتہ روز سٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ڈالر بھی 73 پیسے مہنگا ہو گیا، گولڈ مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 1900 روپے کم ہو گئے۔ دوسری جانب سال 2023 اپنی تمام تر رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تاہم یہ سال اپنے پیچھے انمٹ نقوش چھوڑ گیا، سال 2023 میں جہاں دیگر شعبوں میں مہنگائی ہوئی وہیں پاکستان میں سونے کی قیمت پاکستان میں 25 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا۔ سال 2023 جمیں ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے بڑھ گئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52 فی صد جب کہ پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage