Homeانٹرٹینمنٹشوبز شخصیاتپاکستانی اداکار کی بھارتی ایکٹرس کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار کی بھارتی ایکٹرس کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار کی بھارتی ایکٹرس کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

نیویارک:(سنو نیوز) پاکستانی اداکار جنید خان اور بھارتی ایکٹرس امیشا پٹیل کی ڈانس کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداکاروں نے بطور پر فارمرز شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں نے رقص کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)


اداکارجنید خان نے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی شیئر کیں جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے پاکستانی اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔


جنید خان نے امیشا پٹیل کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں بالی وڈ اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا جن میں دونوں اداکاروں کو مختلف گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)


جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کی تعریفیں کیں وہیں پاکستانی اداکار کو بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)


بعض صارفین نے پاکستانی اداکار کی جانب سے بالی وڈ اداکار کے ساتھ ڈانس کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا جب کہ کچھ صارفین نے اس بات پر حیرانگی ظاہر کی کہ بھارتی اداکارائیں بھی پاکستانی اداکاروں کی مداح ہیں۔


کچھ مداحوں نے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے مثبت سوچتی ہیں ان کے دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بھی روابط اور تعلقات ہیں۔


جنید خان سے پہلے امیشا پٹیل کی عمران عباس سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

Share With:
Rate This Article