سونا مزید سستا
Image
کراچی:(سنو نیوز) سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، صرافہ بازار میں سونا 1200 روپے تک سستا ہوگیا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا 1029 روپے کمی سے 181584 روپے کا ہوگیا۔ عالمی منڈی سونے کے بھاؤ میں کمی 19 ڈالر کمی سے سونا 1996 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونا 1200 روپے سستا ہو گیا تھا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی تھی، دس گرام سونا 1028 روپے کمی سے 181842 روپے کا ہو گیا تھا، عالمی منڈی سونے کے بھاؤ میں تیزی رہی تھی، 20 ڈالر اضافے سے سونا 1992 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، کچھ دن قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا، 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے کا ہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی ادائیگیوں پر ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی خریداری میں اضافے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے، گذشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں ٹریڈنگ کے آغاز پر بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام کی پہلی سہ ماہی کی شرائط پوری گذشتہ روز اعلان کردہ مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے پر شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے افراط زر پر قابو پانے کے لیے اپنا پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا جب کہ مرکزی بینک کا یہ فیصلہ زیادہ تر تجزیہ کاروں کی توقعات کے عین مطابق تھا۔ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا تاہم کرنسی مارکیٹ میں دیگر کرنسی کی بات کی جائے تو یورو 298 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر مستحکم رہا۔ ڈالر کی قیمت میں جہاں ایک طرف اضافہ دیکھنے کو ملا وہیں دوسری طرف اماراتی درہم 30 پیسے کمی کے بعد 79.20 روپے پر آ گیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔