عادل راجا کے جھوٹے الزامات: بلیوورلڈ سٹی کا قانونی چارہ جوئی کا آغاز
Image

لاہور:(سنونیوز)عادل راجا کے جھوٹے الزامات پر بلیوورلڈ سٹی نے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا،بلیو ورلڈ انتظامیہ نےعادل راجا کیخلاف لندن میں قانونی کارروائی کیلئے لیگل فرم ہائر کرلی ہے۔

سنو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر نے کہا کہ ہمارے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے عادل راجا کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر اس کیخلاف قانونی چارہ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ہم نے اس سلسلے میں برطانیہ میں لاء فرم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

چودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ یہ بڑی شرمندگی کی بات ہے کہ ایک ایسا شخص جو خود ماضی میں پاک فوج کا حصہ رہا، اس نے پاکستان میں اچھا وقت اور زندگی گزاری لیکن اپنی حرکتوں کی پاداش میں اسے فوج سے فارغ کر دیا گیا تھا۔بلیو ورلڈ سٹی کے چیئرمین چودھری سعد نذیر کا کہنا تھا کہ فوج سے نکالا گیا یہ شخص عادل راجا اس کے بعد بیرون ملک چلا گیا اور چند شرپسند عناصر جن کا تعلق گذشتہ حکومت سے تھا، ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

چودھری سعد نذیرکا کہنا تھ کہ ایسی غیر ملکی ایجنسیاں جو کبھی بھی پاکستان کی سالمیت پر راضی نہیں ہوئیں، لیکن انشا اللہ ان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ اللہ پاک ہمارے ملک کو تاقیامت قائم رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عادل راجا پاکستا ن کیخلاف سازش میں شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین بلیوورلڈ سٹی کا عادل راجا کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

واضح رہے کہ بدنام زمانہ یوٹیوبرعادل راجا کے جھوٹے الزامات کا جواب دینے کے لیےچیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیرخود میدان میں آگئے تھے،انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جعل ساز ملک دشمن یوٹیوبر کے خلاف برطانیہ میں قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کہا کہ اگر ان کے پراجیکٹس میں حاضر سروس فوجیوں کی سرمایہ کاری ہے تو ثبوت دکھاؤ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بتاؤ،اگریہ الزامات ثابت ہوئے تو پوری بلیو ورلڈ انتظامیہ ڈی چوک پر گردن کٹوا لے گی نہیں توشرم سے ڈوب مرنا۔

سعد نذیر نےویڈیو پیغام میں عوام کے سامنے اس سازش کا پول کھولا کہ چند مسلمان ممالک کو چھوڑ کر بیشتر مسلم ممالک اس وقت تباہی کا شکار ہیں، پاکستان کے خلاف سازشوں کو پاک فوج نے قربانیں دے کر ناکام بنایا اب غیر ملکی ایجنسیاں عادل راجا جیسے لوگوں کی مدد سے پاکستانی عوام کو استعمال کر رہی ہیں،جس طرح نو مئی کو کیا تاکہ پاکستان کی ترقی کو روکا جا سکے۔

سعد نذیر نے بلیو ورلڈ سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ بلیو ورلڈ سٹی نے کیٹپل سمارٹ سٹی سمیت متعدد مقامی ڈویلپرز کے ساتھ پارٹنرشپ کی تاکہ ایک حقیقی ٹورسٹ سٹی بن سکے، یہ اکیلا پراجیکٹ ملک کا قرضہ اتار سکتا ہے۔

چیئرمین بلیوورلڈ سٹی کے مطابق پاکستان میں دبئی طرز کا ترقیاتی مادل لانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،جیسے دبئی اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک نے لڑائیاں چھو ڑ کر ملک کی ترقی کیلئے اکٹھے کام کیااسی طرح پاکستان میں بھی سب ادارے مل کر ایک دوسرے کا بازو بنیں، یہی کوشش ان اوپر الزامات کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے اپنےویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ وہ آخری دم تک ایسے جعل سازوں کے خلاف سینہ سپر رہیں گے اور بلیک میلنگ سے نہیں ڈریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک دشمن یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور پاک فوج کے وقار میں دراڑ ڈالنے کی سازش کی ہے، اس کے باوجود بلیوورلڈ انتظامیہ ، عادل راجہ کو بے بنیادالزامات پر معافی مانگنے کی مہلت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ یوٹیوبر عادل راجا نے حاضر سروس فوجی قیادت کو نشانہ بنانے کیلئے من گھڑت اور جعلی سی ویڈیو شیئر کر کے کہاکہ حاضر سروس فوجی قیادت نے بلیو ورلڈ سٹی کو کام کرنے کی کھلی اجازت دی ہے اس کے بدلے وہ اس پراجیکٹ میں پارٹنر بن گئے۔