سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،6 دہشتگرد جہنم واصل
Image

کوئٹہ :(سنونیوز) سیکیورٹی فورسز کی صوبہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ ژوب میں کارروائی ۔فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کر دئیے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر صوبہ بلوچستان کے علاقے سمبازہ ژوب میں کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ ملوث تھے،علاقہ میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر دشمن کےمذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔