کوئنٹن ڈی کاک کا ورلڈ کپ میں عالمی ریکارڈ
Image

پونے: (سنو نیوز) جنوبی افریقا کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

ڈی کاک نے رواں ورلڈ کپ میں 545 رنز بنا کر سابق سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑا، سنگاکارا نے ورلڈ کپ 2015ء میں 541 رنز سکور کئے تھے۔ پروٹیز وکٹ کیپر ڈی کوک ورلڈ کپ 2023ء میں چار سنچریوں کی مدد سے اب تک ٹاپ سکور بھی ہیں۔

ڈی کاک نے بطور وکٹ کیپر بلے باز ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ ان سے قبل سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ 19 چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے۔

جنوبی افریقی کرکٹر ڈی کاک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن بن گئے ہیں، ان سے قبل سابق کرکٹر جیک کیلس 2007ء ورلڈ کپ میں 485 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے۔

بدھ کو پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 ء کے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ جنوبی افریقی ٹیم 7 میچوں میں 6 جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے 116 گیندوں پر 114 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔

کوئنٹن ڈی کاک نے اس دوران 10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ 358 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور جنوبی افریقہ نے میچ جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔ اوپنر ول ینگ نے 33 رنز بنائے۔ ول ینگ کے علاوہ ڈیرل مچل نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر کیشو مہاراج نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جانسن نے 3 اور جیرالڈ کوٹزی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی ٹیم 7 میچوں میں 6 جیت کے ساتھ 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں لگاتار 6 میچ جیت کر ٹیم انڈیا کے 12 پوائنٹس ہیں۔ ہندستانی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم انڈیا سے آگے نکل گئی ہے۔

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 358 رنز کا ہدف دیا:

کوئنٹن ڈی کاک اور رسی وین ڈیر ڈوسن کی دھماکا خیز سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقا نے سست آغاز کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف 4 وکٹوں پر 357 رنز کا بڑا اسکور بنا یا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 116 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔

راسی وان ڈیر ڈوسن نے 118 گیندوں پر 133 رنز بنائے جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 200 رنز کی شراکت قائم کی۔ ان کے علاوہ اپر آرڈر میں بیٹنگ کے لیے بھیجے گئے ڈیوڈ ملر نے 30 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا نے آخری 10 اوورز میں 119 رنز بنائے:

جنوبی افریقا نے آخری 10 اوورز میں 119 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 77 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پھر سخت گیند بازی کی۔ صورتحال یہ تھی کہ ڈی کاک جیسا جارحانہ بلے باز پہلے 15 اوورز میں صرف ایک باؤنڈری ہی مار سکا۔ جنوبی افریقا نے پہلے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 43 رنز بنائے۔ اس میں کپتان ٹیمبا باوما کا حصہ 24 رنز کا تھا۔ انہوں نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر سلپ میں کیچ ہونے سے قبل میٹ ہنری پر چاروں چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ڈی کاک نے جیک کیلس کا ریکارڈ توڑ دیا:

ڈی کاک نے جنوبی افریقا کے لیے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جیک کیلس (485 رنز، 2007) کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈوسن کو بھی ابتدا میں جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن انہوں نے اپنے قدم جمائے رکھے اور 61 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے رویندرا اور فلپس پر چھکے لگائے۔

ڈی کاک نے ورلڈ کپ کی چوتھی سنچری مکمل کی:

ڈی کاک نے 103 گیندوں پر جیمز نیشام پر چھکا لگا کر رواں ورلڈ کپ کی اپنی چوتھی سنچری مکمل کی۔ نیشام کے اس اوور میں ڈوسن کو دو جانیں ملیں۔ بعد ازاں انہوں نے اسی باؤلر پر چوکا لگا کر 101 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جو کہ رواں ورلڈ کپ میں ان کی دوسری سنچری ہے۔ ٹام لیتھم نے ان دونوں کے درمیان شراکت کو توڑنے کے لیے سات بولرز کا استعمال کیا۔ اس دوران ہینری کو پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث میدان چھوڑنا پڑا۔