کیا جسم میں آئرن کی کمی ہے؟ یہ چیزیں روزانہ کھائیں
Image

لاہور: (سنو نیوز) جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے پروٹین، کیلشیم اور وٹامنز کی مقدار پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ اگر جسم میں آئرن کی کمی ہو تو آپ کی جلد کالی پڑنے لگتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم آئرن کی کمی کو کیسے دور کر سکتے ہیں؟

تفصیل کے مطابق کچھ لوگ خون کی کمی کی وجہ سے کمزوری محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آئرن کا کام خون بنانا اور ہیموگلوبن لیول وغیرہ کو کنٹرول کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئرن جسم میں توانائی بڑھانے کا کام بھی کرتا ہے۔

آملہ، چقندر اور گاجر:

آملہ، چقندر اور گاجر میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ آملہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے تو آپ ان چیزوں کو ملا کر کھائیں۔ یا اس کا رس پی لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں آئرن کی کمی دور ہو جائے گی۔

تل کے بیجوں کے لڈو:

تل کے بیجوں کے لڈو آپ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میں آئرن، کاپر اور وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے۔ اس لیے آپ اسے روزانہ کھا سکتے ہیں۔ اسے کھانے کے لیے ایک چمچ کالے تل لیں، اب انہیں بھون لیں۔ پھر اس میں ایک چمچ شہد اور گھی ملالیں۔ اب لڈو بنا کر کھائیں۔

روزانہ ایک انار کھائیں:

انار میں وٹامن کے، وٹامن سی، فائبر اور پروٹین ہوتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہے۔ اس لیے یہ جسم میں آئنائزر بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہے تو آپ کو روزانہ ایک انار کھانا چاہیے۔