کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو190 رنزسے شکست دے دی
Image

پونے: (سنونیوز) بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 190 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم 358 رنز کے تعاقب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔گلین فلپس 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

SouthAfrica vs newzealand Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اوپننگ بیٹر ڈیون کانوے 2،ول ینگ33، رچن روندرا 9، کپتان ٹام لیتھم 4 اور ڈیرل مچل 24 اور سینٹنر7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے  نے سب سے زیادہ گلین فلپس نے 60 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4 مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں،کوٹزی کے حصے میں 2 جبکہ ربادا کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

نیوزی لینڈ کی ہار کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پرآگئی ہے جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔اگر پاکستان اپنے بقیہ میچز جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے پو پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنالے گا۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے کیویز بائولرز کا بھرکس نکال دیا،کیونٹن ڈی کوک نے ولڈکپ کی چوتھی سنچری اسکور کی،انہوں نے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے  114 رنز بنائے۔وین ڈر ڈیوسن بھی آج جارح مزاجی کے ساتھ کھیلے اور انہوں نے بھی کیویز کے خلاف 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے سنچری داغ دی اور 133 رنز بناکر نمایاں رہے،ڈیوڈ ملر نے بھی تیز بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جیمس نیشم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ نے چھ میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں ناکام ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی چھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 میچز جیتے اور 2 میں ناکام رہی۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، کیوی ٹیم میں لوکی فرگوسن کی جگہ ٹم ساؤتھی کی واپسی ہوئی ہے جب کہ پروٹیز نے میچ کے لیے تبریز شمسی کی جگہ کگیسو ربادا کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

اب تک میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی شاندار رہی ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک 6، 6 میچ کھیلے ہیں جن میں جنوبی افریقہ نے 5 جب کہ نیوزی لینڈ نے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر برا جمان ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم (کپتان)، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ٹمبا باووما (کپتان) ایڈن مرکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لنگی نگڈی اور گیرارڈ کوئٹزی شامہ ہیں۔