Homeتازہ ترینایلون مسک کیلئے برُی خبر، سمپسنز کی انوکھی پیشگوئی

ایلون مسک کیلئے برُی خبر، سمپسنز کی انوکھی پیشگوئی

ایلون اور سمپسنز

ایلون مسک کیلئے برُی خبر، سمپسنز کی انوکھی پیشگوئی

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پیش گوئیوں کے لیے مشہور امریکی کارٹون ’دی سِمپسنز‘ دنیا بھر میں مشہور ہے، اتوار کو نشر ہونیوالی سمپسنز کی قسط میں ایلون مسک کی کمپنیوں ایکس اور سپیس ایکس کے حوالے بڑی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سمپسنز کارٹون سیریز کے 35 ویں سیزن کی چوتھی قسط مسٹر برنز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبوبہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو خرید لیتے ہیں، وہ اپنی محبوبہ کو بتاتے ہیں کہ کمپنی کے پچھلے مالک نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے تباہ ہونے پر اس پلیٹ فارم کو بیچا جو میں نے خرید لیا ہے۔

اس سے قبل فاکس ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اس کارٹون کی ایک قسط میں ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے متعلق بھی پیشگوئی کی گئی تھی، بعد ازاں انہوں نے 2022 میں 44 ارب ڈالرز کے عوض ٹوئٹر کو خرید لیا تھا۔

خیال رہے کہ صارفین نے سمپسنز کیجانب سے پیشگوئی کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگویاں شروع کرتے ہوئے کارٹون اور ایلون مسک کے ذاتی منصوبوں میں مماثلت کو ڈھونڈنا شروع کردیا تھا۔

ایکس کے ایک صارف نے لکھا ہے کہ سمپسنز نے پیشگوئی میں بتا دیا ہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن ایلون مسک کے ایک راکٹ سے تباہ ہوجائے گا۔


ایک اور ایکس صارف کا کہنا تھا کہ سمپسنز نے خبردار کیا ہے کہ ایلون مسک کا ایک راکٹ امریکی خلائی سٹیشن سے جلد ہی ٹکرانے والا ہے۔


ایک اور صارف نے کہا کہ ایلون مسک کے کسی راکٹ کو بین الاقوامی سپیس سٹیشن میں کریش کر کے انکو ایکس فروخت کرنے پر زور دینے کے لیے منصوبہ بنایا جارہا ہے اسکا اعلان سمپسنزمیں ہوا ہے۔

Share With:
Rate This Article