اداکار سنیل شیٹھی کا کرکٹرکے ایل راہول بارے بڑا انکشاف
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) اداکار سنیل شیٹھی نے کرکٹرکے ایل راہول بارے بڑا انکشاف کر ڈالا، بالی ووڈ کے ویٹرن اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ کے ایل راہول میرا بیٹا ہے لیکن پسندیدہ کرکٹر نہیں ہے۔ بھارتی میگا سٹارسنیل شیٹھی نے ایک انٹرویو میں اپنے داماد کرکٹر کے ایل راہول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راہول میرا بیٹا ضرور ہے لیکن میرا فیورٹ کرکٹر یہ نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ سنیل شیٹھی کا ویرات کوہلی کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہناتھا کہ کوہلی ہدف کے تعاقب کرنے میں ماہر ہیں۔ سنیل شیٹھی کے داماد کے ایل راہول بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل بالی ووڈ کی اداکار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا، انہوں نے پہلی بار کئی چیزوں پر کھل کر بات کی ہے۔ کافی ود کرن کا آٹھواں سیزن جمعرات کو دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی کے ساتھ شروع ہوا، اس شو کے دوران، جو اپنے مسالہ دار سوالوں اور جوابات کے لیے جانا جاتا ہے، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی 11 سالہ محبت کی کہانی اور شادی سے متعلق بہت سی ان سنی کہانیاں شیئر کیں۔ اس شو کے بعد سے دونوں کی ان سنی کہانیاں سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ دیپکا اور رنویر پہلی بار ایک ساتھ شو کا حصہ بنے۔ رنگ برنگے کپڑوں میں نظر آنے والے رنویر سنگھ کو دیپیکا کے ساتھ سیاہ لباس میں دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا نے اداکارہ دنا نیر مبین کی شادی کروادی رنویر نے بتایا کہ شوٹنگ سے ایک ہفتہ قبل کرینہ کپور نے کچھ وجوہات کی بنا پر فلم چھوڑ دی تھی۔ پھر ہم سب سوچ رہے تھے کہ اس کردار کے لیے کس کو کاسٹ کیا جائے۔ پھر فلم کاک ٹیل سامنے آئی اس فلم کو دیکھنے کے بعد میں دیپکا کو جانے کے حق میں تھا۔ پھر جب ہم فلم کا سکرپٹ پڑھنے بھنسالی کے گھر گئے تو دیپکا وہاں سفید کرتے میں پہنچی، وہ ہوا کے جھونکے کی طرح میری زندگی میں آئی۔ اس کے بعد سب نے ایک ساتھ رات کا کھانا کھایا ۔ وہاں سے دونوں کے درمیان ایک خوبصورت دوستی کا آغاز ہوا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا اور ان میں قربتیں بڑھیں جو محبت میں بدل گئیں۔