23 February 2024

Homeتازہ ترینسوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کا رشتے کیلئے انوکھا اشتہار

سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کا رشتے کیلئے انوکھا اشتہار

سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کا رشتے کیلئے انوکھا اشتہار

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون نے رشتے کے لیے ایک انوکھا اشتہار دیا ہے جس میں انہیں ایسا دلہا چاہیے جو انسٹا گرام رِیلز بناتا ہو۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اخبار میں دیا گیا یہ انوکھا اشتہار وائرل ہے جس میں ایک خاتون اپنے لیے ایسا شوہر تلاش کر رہی ہیں جو اُن کی زندگی کا ساتھی بھی ہو اور وہ اُن کے ساتھ رِیلز بھی بنائے۔


ایکس پر آیوشی گپتا نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں اس اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رشتوں کے لیے اب تک کا سب سے حیران کن اشتہار ہے۔


اس اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ میرا نام رِیا ہے اور میں اپنے لیے ایک موزوں رِیل پارٹنر اور دلہا ڈھونڈ رہی ہوں۔ لڑکے کو کیمرے کا سامنا کرنے پر شرم نہیں آنی چاہیے اور وہ میرے ساتھ پیار بھری رِیلز بنانے کے لیے تیار رہے۔


اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ لڑکے کو موئی موئی جیسے ٹرینڈنگ میوزک پر رِیلز بنانی آتی ہوں اور وہ جوائنٹ فیملی سے تعلق نہ رکھتا ہو، رشتے کے لیے رابطہ کرنے سے پہلے ایمیزون منی ٹی وی پر ویب سیریز ’ہاف لوو ہاف اریجنڈ‘ دیکھیں تاکہ آپ کو پتا چل سکے کہ مجھے کس قسم کے لڑکے نہیں پسند۔


رشتے کے اِس اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ لڑکے کو ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئرز جیسے پریمیئر پرو وغیرہ استعمال کرنے آتے ہوں تاکہ وہ رِیلز اور وی لاگز ایڈٹ کر سکیں۔

Share With:
Rate This Article