سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کرنے پر ماہانہ فیس عائد
Image
لندن:(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے یورپین یونین میں اشتہارات کے بغیر دونوں پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر ماہانہ فیس عائد کر دی ہے۔ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی طرف سے پہلے ہی ماہانہ فیس دینے پر بلیو ٹک کی فراہمی کی جا رہی ہے اور اب پلیٹ فارمز نے سبسکرپشن کے نئے آپشنز بھی متعارف کرادیے ہیں۔ کمپنی میٹا کیجانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپین یونین کے تمام رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں صارفین اشتہارات کے بغیر فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے کے بدلے ماہانہ فیس ادا کرنیکا آپشن استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یورپین یونین کے صارفین اشتہارات کے بغیر ڈیسک ٹاپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کرنیکی ماہانہ فیس 10 یورو جبکہ موبائل فون صارفین ماہانہ 13 یورو ادا کرینگے۔ کمپنی کے مطابق اس فیس کی مدت یکم مارچ 2024 تک رہے گی تاہم مذکورہ مدت کے بعد ڈیسک ٹاپ صارفین ماہانہ 6 یورو جبکہ موبائل صارفین ماہانہ 8 یورو اضافی فیس بھی دیں گے۔ کمپنی کے مطابق مذکورہ اضافی فیس گوگل اور ایپل کیجانب سے وصول کیے جانے والے ٹیکس کی مد میں لی جائے گی جو کہ دونوں کمپنیاں یکم مارچ 2024 سے وصول کریں گی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ جو صارفین اشتہارات کیساتھ پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ مفت میں تمام پلیٹ فارمز معمول کے مطابق استعمال کرتے رہیں، تاہم انکے اکاؤنٹس پر اشتہارات دکھائے جاتے رہیں گے۔ فیس بک کے مطابق مذکورہ سبسکرپشن پلان یورپین یونین کیجانب سے تازہ قانون سازی کے بعد صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے ،کیوں کہ یورپین یونین نےان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پابند کیا ہے کہ وہ خطے میں صارفین کی مرضی کے بغیر اشتہارات نہیں دکھائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹِک ٹاک کا ویڈیو کے دورانیے میں اضافے کا اعلان فیس بک کیطرح سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر نے بھی چند دن قبل اشتہارات کے بغیر پلیٹ فارم کو استعمال کرنیکا نیا سبسکرپشن پلان متعارف کرایا تھا جسکے تحت دنیا بھر کے صارفین ماہانہ 16 امریکی ڈالر دے کر اشتہارات دیکھے بغیر پلیٹ فارم استعمال کر سکیں گے۔ ٹوئٹر نے ’بیسک‘ اور ’سٹینڈرڈ‘ سبسکرپشن پلان بھی متعارف کرائے تھے، پہلی بار ٹوئٹر پر تین مختلف سبسکرپشن پلان پیش کیے گئے ہیں، جنکی ماہانہ فیس ترتیب وار3 اور8 اور 16 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔