بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ کرناٹک میں گر کر تباہ
Image

کرناٹک: (سنو نیوز) بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ کرناٹک کے علاقے چامراج نگر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب یہ واقعہ پیش آیا، اس دوران دونوں فضائی عملہ کامیابی سے باہر نکل گیا۔ بھارتی فضائیہ نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا گیا کہ عملے کے دونوں ارکان طیارے سے بحفاظت باہر نکل گئے ہیں۔ فی الحال حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے اپاچے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں کرائی گئی تھی۔ اپاچے ہیلی کاپٹر میں معمولی تکنیکی خرابی آگئی تھی، جس کے بعد اسے ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔

جب ہنگامی لینڈنگ ہوئی تو ہیلی کاپٹر اپنی معمول کی پرواز پر تھا۔ معلومات کے مطابق، 29 مئی کی صبح گاؤں کے لوگ جاکھولی گاؤں میں اپنے اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ اس دوران اچانک انہوں نے ایک زوردار گڑگڑاہٹ کی آواز سنی۔

گاؤں والوں نے دیکھا تو آسمان سے ہیلی کاپٹر نیچے آ رہا تھا۔ یہ دیکھ کر گاؤں والوں نے کھیت خالی کر دیے۔ ایئرفورس کے پائلٹ نے آہستہ آہستہ ہیلی کاپٹر کو لینڈ کیا اور انجن بند کرنے کے بعد باہر آگیا۔

https://twitter.com/PTI_News/status/1664186747398258690?s=20