دنیا بھر میں 17 کروڑ سے زائدٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ
Image

کراچی :(سنونیوز)دنیا بھر میں 17 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ ،ٹک ٹاک نے سال 2023 کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران دنیا بھر میں 17 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیںجو دنیا بھر میں ڈیلیٹ کی گئی ویڈیوز کل اپ لوڈ مواد کا 1 فیصد بنتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر ویڈیوز ہٹائی گئیں،ٹک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے 1 کروڑ 98 لاکھ اکاونٹس ڈیلیٹ کیے۔

ٹک ٹاک نے پاکستان سے کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ویڈیوز ریمو کیں،کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنیوالے 95 فیصد مواد کو 24 گھنٹے کے اندر ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/04/2024/technology/75176/