انسانی وائرس جانور کیلئے خطرناک قرار: تحقیق
Image

لندن: (ویب ڈیسک) ایک تحقیق کے مطابق پالتو اور جنگلی جانوروں نے وائرسز کے ذریعے انسانوں کو اتنا متاثر نہیں کیا جتنا انسانوں نے جانوروں کو کیا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کے محققین نے دستیاب تمام وائرل جینوم کی ترتیب کا یہ بات جاننے کے لیے جائزہ لیا کہ یہ وائرس ایک جاندار سے دوسرے جاندار کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/03/2024/latest/74972/

تحقیق سے ماہرین کو یہ بات جاننے میں مدد ملے گی کہ وائرس ایک جاندار سے دیگر میں کیوں اور کس طرح منتقل ہوتے ہیں، اور انسانوں اور جانوروں میں نئے وبائی امراض کس طرح سامنے آئیں گے۔

زیادہ تروائرسز جانوروں میں پائے جاتے ہیں اور جب یہ وائرسز جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں تو یہ ایبولا یا کووڈ 19 جیسی بیماریوں کی علاقائی اور عالمی وباء بھی بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/03/2024/latest/74805/

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی رائے یہ ہے انسانوں سے وائرسز نہیں پھیلتے بلکہ انسان تو خود ایسے وائرسز کا ہدف سمجھا جاتا ہے لیکن اس پر کوئی تحقیق نہیں ہوئی تھی کہ انسانوں سے جانوروں میں وائرس کی منتقلی کے کیا اثرات ہوتے ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق سائنس دانوں کو یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ جتنے جانوروں سے انسانوں میں وائرس منتقل ہوتے ہیں اس سے کہیں گنا زیادہ وائرس انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہوتے ہیں۔