کراچی: (سنو نیوز) اسٹیٹ بینک نے شرح سود طے شدہ وقت سے پہلے بڑھانے کی تیاری کر لی۔ مارکیٹ میں شرح سود ایک سے دو فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔ مالیاتی پالیسی کا اعلان سولہ مارچ کو ہونا تھا لیکن شارٹ ٹرم میں شرح سود بڑھانا مجبوری بن گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کے لئے کمر کس لی ہے۔ بڑھتی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور مرکزی بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔
اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔ 2 ہزار ارب روپے کی میچورٹی کے عوض منی مارکیٹ کو ایک ہزار 800 ارب روپے فراہم کئے۔ سات روز کے ریورس ریپو میں اسٹیٹ بینک نے یہ پیسہ سترہ اعشاریہ دو پانچ فیصد پر فراہم کیا۔ گذشتہ اوپن مارکیٹ آپریشن کے مقابلے میں مرکزی بینک نے زائد شرح سود پر بینکوں کو فنڈ فراہم کیا ۔
منی مارکیٹ کو امید ہے پیر کو اسٹیٹ بینک شرح سود مزید بڑھانے کے لئے مالیاتی پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرے گا۔ اس وقت پالیسی ریٹ 17 فیصد ہے جس میں دو فیصد اضافے کی توقع ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage