ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے حملوں کی 88ویں لہر کو حزب اللہ کے شہدا کے نام کیا ہے، پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی جہازوں ، فوجی اجتماعات اور ریڈار اور ڈرون دفاعی نظم کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق صبح کے وقت 4 کامیاب اور تیزی رفتار آپریشنز کیے گئے، اسرائیل کا ایک کنٹینر جہاز ایکسپریس ہافونگ خلیج فارس میں نشانہ بنا، متحدہ عرب امارات کے ساحل پر امریکی میرینز کے ایک گروپ پر حملہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مناما ایئرپورٹ پر امریکی پانچویں بیڑے ہاک اینٹی ڈرون سسٹم کو تباہ کیا گیا، امریکی اڈے احمد الجابر میں 2 جدید وارننگ ریڈار تباہ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کا ایران پر اب تک کا خطرناک حملہ
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں دشمن کی عسکری طاقت کو مزید کمزور کیا گیا ہے،مسلم امہ کے خلاف جارح قوتوں کے لیے میدان مزید تنگ کر دیا گیا ہے،عماد، خرم شہر 4 اور قدر میزائل استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے وسط، جنوب اور شمال سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ان اہداف میں بنی براک میں صہیونی داخلی محاذ کے کمانڈرز کی میٹنگ کا مقام، تل ابیب، بئر السبع، الجلیل، نقب، تل نوف ایئر بیس اور عراد کے علاقے شامل ہیں۔