ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی ایٹمی مرکز دیمونا اور عراد شہر میں بڑی تباہی ہوئی ہے، جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے تازہ میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیلی حکومت نے حملے میں 180 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق دی جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمونا میں ایرانی میزائل براہ راست 3 منزلہ عمارت سے ٹکرایا جس کے بعد ارد گرد کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، حملے میں 51 افراد زخمی ہوئے جبکہ عراد میں 116 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد پر حملے کے وقت مکینوں کے لیے الرٹ بھی جاری نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے بھی شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر راکٹوں اور ڈرون سے حملے کیے گئے، جن میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع اور بیرکس کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق عراد میں ایرانی میزائل حملے میں 116 اور ڈیمونا میں 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ڈیمونا کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے، ڈیمونا پر کامیاب ایرانی حملے پر دفاعی حلقوں نے اظہار حیرت کیا ہے۔
برطانوی ٹی وی پر تجزیے میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے واحد ایٹمی پلانٹ کے قریب حملے غیر معمولی ہیں کیونکہ اسرائیل کی حساس ترین تنصیب کے قریب انتہائی طاقت ور دفاعی نظام نصب ہے۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |