ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد کتنی؟
Iran Israel US attacks
فائل فوٹو
تہران:(ویب ڈیسک) ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران شہداء کی تعداد 28 فروری سے اب تک 1 ہزار 444 تک پہنچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حملے مختلف شہروں اور دفاعی تنصیبات پر کیے گئے، جس کے نتیجے میں عام شہری اور فوجی دونوں متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بھی اب تک 826 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد زخمی بھی ہیں۔ لبنان میں جاری حملوں نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر دیا، جس کے باعث متعدد علاقوں میں بنیادی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں۔

ایران اور لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران امریکی افواج کے بھی نقصان کی اطلاعات ہیں، رپورٹس کے مطابق ایران میں اب تک 11 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ عراق میں بھی جاری جنگ کے دوران اب تک 26 افراد مارے جا چکے ہیں۔

ماہر بین الاقوامی امور کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اس تنازع کے اثرات نہ صرف ان ممالک تک محدود ہیں بلکہ پورے خطے میں سیکیورٹی اور انسانی حالات پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف جنگ، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑنا شروع

دوسری جانب بین الاقوامی برادری نے اس کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر تنازع کو کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

امن کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ مزید انسانی اور جغرافیائی نقصان سے بچا جا سکے۔

ضرور پڑھیں