سینٹکام کے مطابق جہازفرینڈلی یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا، فی الحال ریسکیوکاعمل جاری ہے تاہم حادثے میں جہاز میں سوار عملے کے 6 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135عراق کےمغربی علاقے میں 12 مارچ کو گرا، واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی فوج خطے میں جاری آپریشن کے تحت فضائی سرگرمیوں میں مصروف تھی، اطلاعات کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایندھن فراہم کرنے والا فوجی طیارہ تھا جو دیگر جنگی طیاروں کو دورانِ پرواز ایندھن مہیا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ، امریکا کا طیارہ عراق میں گر کر تباہ
امریکی حکام کے مطابق یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا جبکہ اسی مشن میں شامل ایک اور طیارہ بحفاظت اپنے بیس پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ طیارہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا کسی اور وجہ سے تباہ ہوا۔
دوسری جانب خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے کو اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ عالمی میڈیا بھی اس حادثے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔