وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر حملے کیے جا رہے ہیں اور وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7دھماکے ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وینزویلاکے خلاف فوجی حملےکررہا ہے۔
WATCH: Major secondary explosions after U.S. airstrike near Higuerote Airport, Miranda, Venezuela. pic.twitter.com/JezFG9qxLz
— Clash Report (@clashreport) January 3, 2026
امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کرتے ہوئے اہم اہداف کو نشانہ بنایا جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیاب آپریشن قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس کارروائی کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملےکاراکس، میرانڈا، آراگوا اورلاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں، ان امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرناہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کو تیار ہوں : آفریدی
وینزویلا حکومت نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید یہ کہ وینزویلا کے صدرنے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
U.S. helicopter, possibly an AH-1Z Viper, firing guns and rockets at ground targets in Caracas, Venezuela. pic.twitter.com/IplhDFbs2c
— Clash Report (@clashreport) January 3, 2026
اسی حوالے سے کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ کاراکس پرمیزائل داغے جارہے ہیں اور کاراکس حملوں پریواین سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔
روسی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے کئی جزائر میں امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع کرنے کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔