مڈٹاؤن مین ہٹن میں فائرنگ، نیویارک پولیس افسر سمیت چار افراد جاں بحق
Midtown Manhattan shooting
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں پیر کے ہولناک واقعہ رونما ہوا جس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مڈٹاؤن مین ہٹن میں پیر کو ایک المناک واقعہ پیش آیا ایک مسلح شخص نے دفتر کی عمارت میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے ایک افسر سمیت چار افراد کو موت کو ہلاک کر دیا ۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کی جان لے لی۔

 ذرائع کے مطابق حملہ آور 27 سالہ شین تمورا تھا  جو لاس ویگاس کا رہائشی اور ہوائی میں پیدا ہوا تھا ایک ڈبل پارک شدہ بی ایم ڈبلیو (BMW) کار سے نکل کر دفتر کی عمارت میں داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ میں جدید( M4) رائفل تھی۔ داخل ہوتے ہی اس نے عمارت میں موجود( NYPD )کے آف ڈیوٹی افسر  پر فائرنگ کی جو کہ  بنگلہ دیشی نژاد تھے اور نیویارک پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس کے بعد حملہ آور نے ایک خاتون پر گولی چلائی نیز مسلسل عمارت کی لابی میں فائرنگ کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی ٹرین حادثے میں 3 افراد جاں بحق نیز متعدد زخمی

 یاد رہے کہ حملہ آور کے پاس  گن کا قانونی لائسنس موجود تھا جبکہ پرائیویٹ انویسٹیگیٹر کا لائسنس منسوخ ہو چکا تھا۔ پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش نے بیان دیا کہ حملہ آور کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ تاہم اس بات کی تشویش جاری ہیں کہ اس نے اس مقام کو نشانہ کیوں بنایا؟واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکہ میں رواں سال کا 254 واں اجتماعی فائرنگ کا واقعہ ہے۔