
جو افراد اس تاریخ تک ویزا کی تجدید نہیں کروائیں گے، انہیں بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے یا ملک بدر کر دیا جائے گا۔
وزارتِ لیبر کی جانب سے جاری حتمی نوٹس میں کہا گیا کہ یہ رعایتی مدت اب ختم ہونے کے قریب ہے، تمام غیر ملکی شہری، آجر اور ملازمین فوری طور پر اپنی ویزا دستاویزات کی تجدید کروا لیں، ورنہ ملک چھوڑ دیں۔
تمام درخواستیں سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور منظور شدہ سروس سینٹرز کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔ 31 جولائی 2025 کے بعد کوئی بھی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
ذہن نشین رہے کہ یہ اعلان جنوری 2025 میں شروع کیے گئے ایمنسٹی پیکج کا حصہ ہے، جس کے تحت عمانی حکومت نے 60 ملین عمانی ریال (تقریباً 156 ملین ڈالر) کا پیکج منظور کیا تھا۔ اس کا مقصد لیبر مارکیٹ میں توازن، غیر قانونی رہائش کا خاتمہ، اور آجروں و ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوفناک بس حادثے میں 18 مسافر لقمہ اجل بن گئے
اس اقدام سے لیبر مارکیٹ کو باقاعدہ اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ غیر ملکیوں کو قانونی حیثیت حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عمان میں موجود تمام پاکستانیوں کو کہا گیا ہے کہ کہ وہ اس تاریخ کو سنجیدگی سے لیں، ویزا کی تجدید میں تاخیر نہ کریں، ورنہ نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔