
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 66 مسافر سوار تھے جو ایک طویل سفر پر روانہ تھے۔
دورانِ سفر بس میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا،جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار تیز تھی اور بریک فیل ہونے کے آثار حادثے سے قبل نمایاں تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر فوری ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جھڑپ، متعدد افراد ہلاک
مقامی حکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ اصل وجہ سامنے آسکے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس نے سانحے کو مزید دلخراش بنا دیا ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لواحقین کو امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔