صدر ٹرمپ کا بڑااعلان، کینیڈا پر بھاری ٹیرف عائد
Trump Canada tariffs
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر بھاری تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

 یکم اگست 2025 سے کینیڈا کی درآمدات پر اضافی محصولات لاگو ہوں گی جن کا مقصد امریکی مارکیٹ اور صنعتوں کو تحفظ دینا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق:

·         کینیڈا کی اسٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جا رہا ہے۔

·         کینیڈا سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

·         تانبے (Copper) کی امپورٹ پر بھی 50 فیصد ٹیرف لاگو ہو گا، جس کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہِ راست پروازیں (فلائٹس) شروع ہونے کی امید

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر کینیڈا نے امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ پر قابو نہ پایا تو مزید ٹیرف بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کے جوابی اقدامات پر بھی ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، اگر انہوں نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگائے تو ہم دوگنا ٹیرف واپس لگائیں گے۔

یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے نارتھ امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔