پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہِ راست پروازیں (فلائٹس) شروع ہونے کی امید

فائیل فوٹو
July, 11 2025
(ویب ڈیسک)امریکی وفد جلد پاکستان کا دورہ کریں گا، امریکہ ،ہوائی سفر آسان ہونے کا امکان
پاکستان اور امریکہ کے درمیان براہِ راست فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کے لیے مثبت پیشرفت کا آغاز۔ امریکی ایسوی ایشن ادارہ (FAA) جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ یہاں کے ہوائی سفر کے نظام کا جائزہ لے سکے ۔
اگر پاکستان کا نظام عالمی معیار پر پورا اترتا ہے تو کیٹیگری ون کا درجہ بحال ہو جائے گا، جس کے بعد امریکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت ملنے کے امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکش ایئر لائنزکا پاکستان کے لیے پروازیں بڑھانے کا اعلان
اس وقت پاکستان سے امریکہ جانے والے مسافروں کو پہلے دوسرے ملکوں میں رک کر سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے وقت اور پیسے دونوں زیادہ لگتے ہیں۔ براہِ راست فلائٹس شروع ہونے سے سفر آسان، کم وقت نیز کم خرچ ہو جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم نہ صرف پاکستانی شہریوں کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔