
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا اور انہوں نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کر دیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتا ہے، امریکی سٹاک مارکیٹ آج بلند ترین سطح پر ہے، امریکہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نوکریاں پیدا کیں، امریکہ ایک خوبصورت ملک ہے جس پر فخر ہے، نیٹو پر 2 فیصد خرچ ہو رہے تھے، اب 5 فیصد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ پر عدم اعتماد، یورپ نے اپنا سونا واپس مانگ لیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فضائیہ نے چند روز قبل کامیاب آپریشن کیا، امریکی فورسز نے کامیابی سے ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ہم نے امریکی طاقت کا کامیاب مظاہر کیا، تمام امریکی فوجیوں اور افسروں کو سلام پیش کرتا ہوں، افغانستان کا معاملہ امریکی تاریخ میں سب سے بدترین تھا، افغانستان جانا ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، افغانستان میں اربوں ڈالر ضائع ہوئے۔
بگ بیوٹی فل بل پاس ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کسی ملک کی تاریخ کا بہترین بل ہے، بگ بیوٹی فل بل اپنی نوعیت کا امریکی تاریخ میں پہلا بل ہے، یہ بل امریکی تاریخ میں ٹیکس کٹوتیوں کا سب سے بڑا بل ہے، بل کی وجہ سے امریکی معیشت کو 1.7 ٹریلین ڈالر بچیں گے، نیٹو رکن ممالک نے دفاع پر مزید اخراجات کی حامی بھری، نیٹو ممالک نے مجھ سے کہا آپ چاہتے ہیں تو دفاع پر زیادہ خرچ کریں گے، نیٹو رکن ممالک نے مجھ سے قبل کسی امریکی صدر سے ایسا نہیں کہا، ہماری سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ بائیڈن دور میں 2 کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن امریکہ آئے، اس سال ایک بھی غیر قانونی تارکین وطن امریکہ نہیں آیا۔