ایران کا جوہری طاقت بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے حملے کے بعد ایران کا جوہری طاقت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے حملے کے بعد ایران کا جوہری طاقت بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ایران جوہری ہتھیار بنانے کی تیاری کررہاہے ، ایران کو واضح کیا کہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتے ، معاہدہ کرو، ایران کو بات چیت کے لیے 60 دن دئیے لیکن تہران نے بات نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے یورینیم افزودگی سے باز نہ آنے پر حملہ کیا، ایران جوہری ہتھیار بنانے سے چند ہفتے دور تھا ، امریکا کا حملہ تباہ کن تھا، ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا، فیک نیوز سی این این اور دیگر میڈیا نے کوشش کی ہے تاثر دیا جائے کہ حملہ کامیاب نہیں ہوا،امریکی حملے کی ابتدائی رپورٹ لیک کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست کو بڑی شکست ہوئی،ایرانی سپریم لیڈر

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایسی تمام باتیں مسترد کرتا ہوں کہ ایران نے یورینیم کسی اور مقام پر منتقل کیا تھا،کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہم حملہ کرنے والے ہیں ،جب ایران کو پتہ نہیں تھا تو انہوں نے یورینیم کیسے منتقل کردیا؟ یہ تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد ایران کا جوہری طاقت بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا، فردو سمیت تمام ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں ،امریکی سب میرینز نے 30 راکٹ داغے جو مکمل نشانے پر لگے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 6 ماہ میں ملک کو بہتری کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، سعودی ولی عہد اور قطری امیر نے بتایا ایک سال پہلے آپ کا ملک بےکار تھا، دراصل ہمارا ملک غلط لوگوں کے ہاتھوں میں تھا۔