
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے 9 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کچھ متاثرین کو مبینہ طور پر سروں میں گولی ماری گئی تھیں تاہم حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ۔
آسٹریا کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ آسٹریا کے شہر گراس کے ایک سیکنڈری سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈرائے شتزن گاسے ہائی اسکول میں گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں طلباء اور اساتذہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ کرنے والے کی ابھی تک کوئی شناخت نہیں ہوئی اور حملے کی وجوہات کا بھی تاحال تعین نہیں ہو سکا، پولیس ترجمان نے بتایا کہ قوی امکان ہے کہ مشتبہ بندوق بردار نے خود کو بھی ہلاک کر لیا ہے۔
گراس کے گورنر ماریو کوناسیک نے اپنے بیان میں کہا کہ آج گراس میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل یقین ہے، مجھے اس پاگل پن سے بہت دکھ ہوا ہے، جس نے بہت زیادہ نقصان اور ناقابل یقین تکلیف پہنچائی ہے، میری ہمدردگیاں معصوم متاثرین، خاندانوں اور اساتذہ کے ساتھ ہیں۔