
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا رواں ماہ 15 سے 17 تاریخ کو جی 7 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ نریندر مودی کو تاحال کینیڈا کی طرف سے جی سیون اجلاس میں شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
بھارتی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دعوت نامہ موصول ہو بھی گیا تب بھی نریندر مودی کی اجلاس میں شرکت کا امکان کم ہے، خاص طور پر جب بھارتی حکومت غیر یقینی کا شکار ہے کہ کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان تحریک کی سرگرمیوں پر بھارتی خدشات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ملٹری کا پاکستان کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی کا اعتراف
دوسری جانب کینیڈین جی 7 ترجمان نے تاحال تصدیق نہیں کی کہ آیا بھارتی وزیراعظم کو جی سیون اجلاس میں مدعو کیا جائے گا یا نہیں۔
علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی میڈیا کا خیال ہے کہ دورے کی تیاری کے لیے محدود ہے، سِکھ علیٰحدگی پسندوں کے ممکنہ احتجاج اور کینیڈا کے ساتھ سرد تعلقات باعث بھارتی حکومت آخری لمحے کے دعوت نامے کو شاید قبول نہ کرے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں جی سیون ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کینیڈا کرے گا، اجلاس میں فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکا اور یورپی کمیشن کے صدور کی شرکت متوقع ہے۔