سعودی عرب کی غیر ملکیوں کیلئے نئی ہدایات جاری
سعودی عرب/ فائل فوٹو
January, 10 2025
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی سفری ہدایت جاری کر دی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے نئی سفری ہدایت میں گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی ہیں جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے استثنیٰ ہوگا۔ سعودی سول ایوی ایشن نے دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔
سعودی سول ایوی ایشن ترجمان کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، مسافروں کے پاس آمد سے دس دن قبل جاری کردہ ویکسینیشن سرٹفکیٹ لازمی ہونا چاہیے، پولی سیکرائیڈ کی قسم کے لیے تین سال سے زیادہ پرانا سرٹیفکیٹ نہیں ہونا چاہیے، کنجوگیٹڈ قسم کے لیے پانچ سال سے زیادہ پرانا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایرلائنز اور مسافروں کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025