سال 2024 کا مس یونیورس کا تاج کس نے جیتا؟
ictoria Kjar Thelvig
میکسیکو:(ویب ڈیسک)سال 2024 کا مس یونیورس کا تاج ڈنمارک کی حسینہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ نے اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ فائنل مقابلہ ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں ہوا جس میں 120 حسیناؤں نے حصہ لیا اور ان میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

مقابلے کی ابتدائی مراحل کے بعد پانچ فائنل امیدواروں میں سے 21 سالہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ کو مس یونیورس 2024 کے طور پر منتخب کیا گیا۔وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

واضح رہے کہ فائنل میں نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے،میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں۔اس کے علاوہ وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی،جو ایک ماں بھی ہیں۔

مس یونیورس 2024 کا یہ مقابلہ خاص اس لیے بھی رہا کہ اس سال پہلی بار 28 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بھی حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس تبدیلی کے بعد بیلاروس، اریٹیریا، اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار اس مقابلے میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ مس یونیورس آرگنائزیشن نے عمر کی حد،حاملہ یا ماں خواتین اور شادی شدہ خواتین پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے نئے معیار متعارف کرائے ہیں،جس سے یہ مقابلہ مزید جامع اور شمولیتی ہو گیا ہے۔