ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، اسرائیل میں 7 افراد گرفتار
Alleged espionage for Iran, 7 people arrested in Israel
یروشلم:(ویب ڈیسک)اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے لیے جاسوسی کے نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے۔
 
اسرائیل کے اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس نے سات اسرائیلیوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے "جنگ کے دوران اور اس سے پہلے سیکڑوں مشنز" کے دوران ایران کے لیے جاسوسی کی تھی۔ 
 
ان لوگوں پر "کریپٹو کرنسی میں لاکھوں ڈالر" حاصل کرنے کا الزام ہے۔
 
 ان افراد پر، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، پر اسرائیلی فوج اور آئرن ڈوم میزائلوں کی جگہ کے بارے میں معلومات دینے کا الزام ہے۔ 
 
اس کے ساتھ ساتھ لبنان اور بیروت کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملے اور حزب اللہ کے راکٹ اور ڈرون حملے جاری ہیں۔
 
تفصیل کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے سات افراد کو گرفتار کیا ہے جو ایران کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔
 
اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان جاری کیا جس میں حیفہ اور اس ملک کے شمال کے سات شہریوں پر "جنگ کے دوران اور اس سے پہلے ایران کے ایجنٹ" کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
 
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے بیان کے مطابق، ان افراد کو "کریپٹو کرنسی میں لاکھوں ڈالر" ادا کیے گئے۔
 
ان افراد پر ’سینکڑوں مشنز‘ کے ذریعے اسرائیلی فوج کی تنصیبات اور آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سائٹس سمیت دیگر مقامات سے تصاویر لینے اور معلومات اکٹھی کرنے کا الزام ہے۔
 
توقع ہے کہ الزامات کی تفصیل پر مشتمل فرد جرم اگلے چند دنوں میں باضابطہ طور پر دائر کی جائے گی۔
 
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے دفتر نے حالیہ برسوں میں الزامات سے نمٹنے کو "سب سے سنگین مقدمات میں سے ایک" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں "ان مقدمات کا ایک سلسلہ" سامنے آیا ہے۔