کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 17 طالب علم ہلاک
An ambulance stands outside a fire-ravaged school in Kenya's capital, Nairobi.
نیروبی:(ویب ڈیسک)کینیا کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم 17 طالب علم ہلاک ہو گئے۔
 
پولیس نے تصدیق کی کہ جمعرات کی رات نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اندراشا پرائمری میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
 
خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
 
پولیس نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔یہ ایک پرائیویٹ بورڈنگ اسکول ہے، جہاں چھ سے چودہ سال کی عمر کے بچے پڑھتے ہیں۔
 
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہاں 800 کے قریب بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
 
صدر ولیم روٹو نے واقعے کو "خوفناک" اور "تباہ کن" قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔
 
پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیاگو نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشیں اتنی جلی ہوئی تھیں کہ ان کی شناخت مشکل ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے تک مزید لاشیں نکالے جانے کا امکان ہے۔