افریقی یونین کو سلامتی کونسل کی مستقل نشست دینے کی اپیل
UN Security Council Members
نیویارک:(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے افریقا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست دینے کی اپیل کی ہے۔
 
چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ’’اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا اتنی بدل گئی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان موجودہ حالات کی نمائندگی نہیں کر پا رہے ہیں۔جبکہ افریقا کے بیشتر علاقے اب بھی نوآبادیاتی حکومت کے زیر اثر ہیں۔ "
 
انتونیو گوتریس نے کہا کہ 1945 ءکے بعد سے دنیا بہت بدل چکی ہے۔ لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبدیلی کی رفتار سست ہے۔
 
افریقی یونین ایک عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افریقی براعظم کے ممالک کی مستقل نمائندگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
 
حال ہی میں، سیرا لیون اور اس کے صدر جولیس ماڈا میو نے افریقا کی نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد افریقا کو مستقل نشست دینے کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔