حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری
Khana Kaba
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)حجاج کرام 2025 کیلئے حکام کی جانب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اب وہ صرف 24 گھنٹے کے انتہائی کم وقت میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  سال 2025 میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کیلئے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اب وہ محض 24 گھنٹے کے اندر اندر بغیر کسی دشواری اور پریشانی کے اپنا پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر بھی کردیا گیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے،حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی فراہم کی جائے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے مزید کہا ہے کہ خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا اور انہیں بھرپور مدد گفراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوی 24 گھنٹوں کے اندر اندر یقینی بنائی جائے گی۔