محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ یا دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی امید ہے، تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ یا دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے، کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی امید ہے۔
آج کے درجہ حرارت:
آج ریکارڈ کیے گئےکم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے علاوہ سکردو منفی 05، استور منفی 04، گوپس منفی 03، کالام منفی 02، گلگت اور زیارت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
اسلام آباد میں کم سے کم 05 اور زیادہ سے زیادہ 26، لاہور میں کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 27، کراچی میں کم سے کم 20 اور زیادہ سے زیادہ 32، پشاور میں کم سے کم 07 اور زیادہ سے زیادہ 25، کوئٹہ میں کم سے کم 02 اور زیادہ سے زیادہ 23، گلگت میں کم سے کم منفی 01 اور زیادہ سے زیادہ 19، مظفر آباد، میں کم سے کم 07 اور زیادہ سے زیادہ 22، سکردو میں کم سے کم منفی 05 اور زیادہ سے زیادہ سے زیادہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح ملکہ کوہسار مری میں کم سے کم 04 اور زیادہ سے زیادہ 18، فیصل آباد میں کم سے کم 12 اور زیادہ سے زیادہ 27، ملتان میں کم سے کم 13 اور زیادہ سے زیادہ 29، سری نگر میں کم سے کم منفی ایک اور زیادہ زیادہ سے زیادہ 15، جموں میں کم سے کم 09 اور زیادہ سے زیادہ 25، لہہ میں کم سے کم منفی 08 اور زیادہ سے زیادہ 07، پلوامہ میں کم سے کم منفی ایک اور زیادہ سے زیادہ 16، ننت ناگ میں کم سے کم منفی ایک اور زیادہ سے زیادہ 17، شوپیاں میں کم سے کم منفی 02 اور زیادہ سے زیادہ 15 جبکہ بارہ مولہ میں کم سے کم منفی 02 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔