آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کر لیا

August, 3 2024
سڈنی:(ویب ڈیسک)زندگی کے 45 برس چرچ میں گزارنے والے آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، گولڈ ڈیوڈ نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اس سفر کا آغاز کیا۔
مسجد کا دورہ اور قرآن پاک کا تحفہ:
گولڈ ڈیوڈ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ گئے تھے۔ اذان کی آواز سن کر ان کا دل چاہا کہ وہ مسجد میں جائیں، جہاں ان کی ملاقات امام مسجد سے ہوئی۔ امام مسجد نے گولڈ ڈیوڈ کو قرآن پاک کا تحفہ دیا، جو ان کے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ثابت ہوا۔
قرآن کی تلاوت اور قبول اسلام:
پادری نے بتایا کہ مسجد سے ہوٹل واپس آنے کے بعد، انہوں نے خدا سے سچائی کی دعا کی اور قرآن پاک کی تلاوت شروع کی۔ تلاوت کے دوران، انہیں فکری، جذباتی، اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ قرآن خدا کا سچا کلام ہے۔ اس تجربے نے گولڈ ڈیوڈ کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔
گولڈ ڈیوڈ کے مطابق، قرآن پاک نے ان کی زندگی میں ایک نئی روشنی ڈال دی، اور اس کے مطالعے نے انہیں اسلام کی سچائی سے روشناس کرایا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد، انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، جو ان کے لیے روحانی تسکین اور فکری اطمینان کا باعث بنا۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025