ویوو نے 'کیپچر دی فیوچر' ڈاکیومنٹری سے بچوں کے خواب سامنے لا کر دل جیت لیے
 دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے اپنی فلیگ شپ مہم
فوٹو بشکریہ ویو کپمنی
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے اپنی فلیگ شپ مہم "کیپچر دی فیوچر"کے تحت ایک جذبات سے بھرپور اور حوصلہ افزا ڈاکیومنٹری ریلیز کی ہے، جو ایس او ایس چلڈرن ولیج کے بچوں کے خوابوں، صلاحیتوں اور جذبوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ مہم ویوو کی ایک دیرینہ کاوش کا تسلسل ہے جس کا مقصد پسماندہ طبقے کے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے،ویوو کی تازہ ڈاکیومنٹری ان بچوں کی سچی اور متاثر کن کہانیوں کو دنیا تک پہنچاتی ہے، جنہوں نے کیپچر دی فیوچر پروگرام کے ذریعے نہ صرف نئی سمت پائی بلکہ اپنے خوابوں کو بھی ایک نیا رخ دیا۔

ان بچوں کو جدید اسمارٹ فونز، تخلیقی رہنمائی اور سیلف ایکسپریشن کے مواقع فراہم کیے گئے، جس نے ان کی سوچ، مشاہدے اور خود اعتمادی کو جلا بخشی۔

چاہے وہ کوئی ابھرتا ہوا مصور ہو جو رنگوں میں نئی کہانیاں ڈھونڈ رہا ہے، فٹبال کا دیوانہ ہو جو اپنی محبت کو فریم بہ فریم قید کر رہا ہے، کوئی مستقبل کا آرکیٹیکٹ ہو جو ڈیزائن کی خوبصورتی کو سمجھ رہا ہے، یا قدرت سے محبت کرنے والا بچہ ہو جو پودوں کے نازک لمحات کو محفوظ کر رہا ہے، ہر بچہ اپنے خواب کو لینز کے ذریعے دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔

ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی محمد زوہیر چوہان نے اس حوالے سے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ٹیکنالوجی مواقع کا پُل ہے،کیپچر کی فیوچر کے ذریعے ہم بچوں کو وہ اوزار اور پلیٹ فارم فراہم کر رہے ہیں جو نہ صرف ان کے شوق کو جِلا دیں بلکہ ایک روشن کل کی امید بھی پیدا کریں ۔

یہ ڈاکیومنٹری صرف ایک خراجِ تحسین نہیں بلکہ ایک عملی دعوت بھی ہے کہ ہمیں ہر بچے کی تخلیقی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ویوو کا ماننا ہے کہ ہر بچے کو خواب دیکھنے، اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور سنے جانے کا حق حاصل ہے اور یہی وژن اس ڈاکیومنٹری میں جا بجا جھلکتا ہے۔

کمپنی نے سب کو دعوت دی ہے کہ اس متاثر کن ویڈیو کو دیکھیں، شیئر کریں اور ایک ایسے مستقبل کی تعمیر میں ساتھ دیں جہاں ہر بچہ اپنا خواب خود قید کر سکے۔