سوزوکی مہران کی نئے ماڈل میں واپسی؟
Suzuki Mehran Comeback
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں سوزوکی مہران کی ممکنہ واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر ان دنوں خبریں زیر گردش ہیں، جس پر پاک سوزوکی میاں چنوں موٹرز نے فوری طور پر وضاحت جاری کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انتظامیہ مہران کو دوبارہ متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں ایک چھوٹی گاڑی کو مہران 2025 کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

ان ویڈیوز نے دیکھنے والوں کو یہ تاثر دیا کہ سوزوکی نے مہران کی نئی شکل کے ساتھ واپس آنا شروع کر دیا ہے۔ کچھ ویب سائٹس نے ان ویڈیوز کی بنیاد پر گاڑی کی ممکنہ قیمت بھی 12 لاکھ سے 16 لاکھ روپے کے درمیان بتائی تھی۔

پاک سوزوکی میاں چنوں موٹرز نے ان تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے عوام کو بتایا کہ نہ تو سوزوکی مہران کا کوئی نیا ماڈل تیار کیا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس کی واپسی کا کوئی ارادہ ہے۔

کمپنی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ایسی ویڈیوز اور خبریں مکمل طور پر نظر انداز کریں، جو مہران کی واپسی کے حوالے سے دعوے کر رہی ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ سوزوکی مہران جو کئی دہائیوں تک پاکستان کی سڑکوں پر راج کرتی رہی، 2019 میں بند کر دی گئی تھی۔ اس کی سادگی، کم قیمت اور آسان مینٹیننس کی وجہ سے یہ گاڑی دی باس کے لقب سے مشہور ہوئی۔ اس کے بعد سوزوکی نے آلٹو جیسے نئے ماڈلز کو متعارف کرایا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں