یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ لائیو اسسٹنٹ کو تمام صارفین کیلئے ریلیز سے پہلے جیمنی ایڈوانسڈ صارفین تک ہی محدود رکھا گیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق جیمنی لائیو اب ایک بہترین آواز کی کمانڈ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جو زیادہ تر اصل تقریر یا گفتگو کے طور پر پیش کرتا ہے،جس میں وقفے اور فلر الفاظ شامل ہیں اور کم روبوٹک آواز آؤٹ پٹ میں فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ معیاری جیمنی اور گوگل اسسٹنٹ کے برعکس یہ سیاق و سباق کو زبردست اندازمیں یاد بھی رکھتا ہے،تاہم فی الحال اپ گریڈ شدہ چیٹ بوٹ انگریزی تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔
گوگل نے یہ خبر ایکس ڈاٹ کام کے ذریعے جیمنی لائیو کے وسیع پیمانے یعنی تمام صارفین کے لیے پیش کرنے کی تصدیق کی ہے،جو اس کے جدید اے آئی ٹولز کو زیادہ قابل رسائی اور بہتر بنانے میں ایک قدم آگے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے۔