بنگلہ دیش کے میرپور سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیے گئے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 279 رنز ہی بنا سکی، سلمان علی آغا کی سنچری بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، سعد مسعود نے 38 اور کپتان شاہین آفریدی نے 37 رنز کی اننگ کھیلی، عبدالصمد 34، غازی غوری 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ فہیم اشرف 9، صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت 6،6، محمد رضوان 4 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناہید رانا نے 2 اور رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دوران حسین طلعت بری طرح زخمی
میزبان ٹیم بنگلادیش کے باز تنزید حسن نے 107 رنز کی اننگز شاند ار کھیلی جبکہ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے، توحید ہریدوئے نے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس طرح بنگلہ دیش نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-2 سے اپنے نام کر لی۔