ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن
پاکستان کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہو گئے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہو گئے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ٹو کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال بتاتی ہے کہ کیویز اور شاہینوں میں سے کون سی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی اس کا فیصلہ کل ہفتے کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم پر کالا جادو ہوگیا؟ ہلچل مچ گئی

پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے اپنے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دینا ہو گی اور اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور پاکستان ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹوائے گی۔

واضح رہے انگلینڈ کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد گروپ ٹو میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور انگلش ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر چکی ہے۔ 

ضرور پڑھیں