دوسرا ٹی 20: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری
Pakistan vs Australia T20
Pakistan vs Australia T20
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پوری ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے اور کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کو ایک اچھا ہدف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں موجود نئے کھلاڑی آج اپنا بہترین کھیل دکھانے کی کوشش کریں گے اور سیریز میں کامیابی کی راہ ہموار کریں گے۔

آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، شاہین آفریدی اور سلمان مرزا آج کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں ٹیم کی بہتر کارکردگی اور فتح کیلئے کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے 22 رنز سے جیت کر آغاز کیا تھا، جس کے بعد ٹیم آج اپنی برتری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا، جو مجموعی فاتح کا تعین کرے گا۔