ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز2025 کے لیے پاکستان شاہینز کےاسکواڈ کا اعلان
Pakistan Shaheens
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے کر دیا گیا ہے۔

 یہ ٹورنامنٹ قطر میں 14 تا 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

گروپ تقسیم:

  • گروپ A :سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ
  • گروپ: B پاکستان، بھارت، UAE، عمان

پاکستان اپنا ٹورنامنٹ عمان کے خلاف 14 نومبر سے شروع کرے گا اور بعد میں18 نومبر کو UAE کے خلاف میچ کھیلے گا۔ متوقع پاکستان-بھارت میچ 16 نومبر کو ہوگا۔

اس ایڈیشن میں سیدھی ناک آؤٹ فارمیٹ اپنایا جائے گا یعنی ہر گروپ کی اوپر کی دو ٹیمیں سیدھا سیمی فائنل میں جائیں گی۔

پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں یاسرخان، محمد نعیم، محمد فیق، معازصداقت، غازی غوری، عرفان خان نیازی (کپتان)، محمد شہزاد، سعد مسعود، عرفات منہاس، مبصرخان، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ، محمد سلمان اور احمد دانیال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم پہلے ون ڈے میں کونسے لیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں؟

میچ شیڈول:

  • 14 نومبر: پاکستان بمقابلہ عمان
  • 14 نومبر: بھارت بمقابلہ UAE
  • 15 نومبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
  • 15 نومبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان
  • 16 نومبر UAE بمقابلہ عمان
  • 16 نومبر: بھارت بمقابلہ پاکستان
  • 17 نومبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ
  • 17 نومبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان
  • 18 نومبر: پاکستان بمقابلہ UAE
  • 18 نومبر: بھارت بمقابلہ عمان
  • 19 نومبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ
  • 19 نومبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش
  • 21 نومبر: پہلا سیمی فائنل A1 بمقابلہ B2
  • 21 نومبر: دوسرا سیمی فائنل 2 B1 بمقابلہ A2
  • 23 نومبر: فائنل