سٹار بلے باز بابر اعظم کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، ان سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔ یہ پیغام چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگیا مداحوں اور کرکٹ شائقین نے بابر اعظم کی شاندار واپسی اور عزم کو سراہا۔

یاد رہے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی شاندار بیٹنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بڑا کارنامہ: ٹی 20 میں رنز کا نیا عالمی ریکارڈ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے بعد بابر اعظم کی نصف سنچری نے فتح کو یقینی بنایا۔